’جیو ‘اس سال نمبر ایک

نئی دہلی//  صارفین کی تعداد اورآمدنی کے لحاط سے مکیش امبانی کی مواصلاتی کمپنی رئلائنس جیو اس سال بھارت کی اول نمبرکی مواصلاتی کمپنی بن جائے گی۔اس بات کااظہار بیرنسٹین اور کریڈٹ سوسی نے الگ الگ رپورٹوں میں کیا ہے ۔جیو جس نے پہلی بار 2016میں مواصلاتی شعبے میں مفت ووئس کالزاور سستاڈاٹاموبائل فونوں پر دستیاب رکھکر قدم رکھا،کے کل منافع میں اضافہ ہورہا ہے اور سرمایہ کاری پر مثبت آمدن حاصل ہورہی ہے ۔برنسٹین نے کہا کہ جیوآخرکارسرمایہ پر مثبت ریٹرن دے گاجس کے لئے ہینڈ سیٹ سبسڈی میں کمی کی ضرورت ہے اورصارفین کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔اس میں کہا گیا ہے کہ ایک صارف سے آمدن میںآخرکار اضافہ ہوگا۔اس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے12ماہ کے دوران جیو صارفین اورآمدن کے پیمانوں پر اول درجے پر پہنچ جائے گی۔موجودہ مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے دوران ووڈافون آئیڈیا کے387ملین صارف تھے جبکہ ائرٹیل کے284ملین اور جیو کے280.1ملین صارف تھے۔ایک علیحدہ رپورٹ میں کریڈٹ سوسی نے بتایا کہ دسمبر2018کے سہ ماہی میں جیو ووڈافون اور بھارتی ائرٹیل کے ریونیو مارکیٹ شیئر کے قریب تھا۔تینوں مواصلاتی کمپنیوں میں صرف 3فیصدمارکیٹ شیئر کا فرق ہے۔