جیمکش کشمیر نے نئی’ ویگن آر‘ کار لانچ کر دی

 سرینگر //جیمکاش کشمیر پرائیویٹ لمیٹڈ نے سوموار کو  Dilsestrong New WagonR گاڑی لانچ کی ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں سے ایک ہے۔ کار کی نقاب کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کے فرائض ظفر عقیل شاہ (اے وی پی) جے کے بینک آر آر نے انجام دی ۔تقریب میں عرفان احمد (منیجنگ ڈائریکٹر) اور اعوان احمد (سی ای او) مہندرا اینڈ مہندرا کے عہدیداران نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عرفان احمد نروری(ایم ڈی) جمکاش نے کہاماروتی سوزوکی ویگن آر کی مارکیٹ میں مسلسل کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس گاڑی کو بھارت میں 1999میں لانچ کیا گیا تھا، اور تب سے اب تک یہ لوگوں کو کامیاب سروس فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کار کے کئی ایک ڈزائن بھی بدلے جا چکے ہیں اور ہر ڈزائن کو لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ ماروتی سوزوکی پورٹ فولیو میں ویگن آر کی خریداری کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر  4 میں سے 1 سے زیادہ ویگن آر صارفین اسے نئی ڈزائن والی کار سے بدل دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران ویگن آر 2.7 ملین سے زیادہ خاندانوں کا انتخاب بن گیا ہے۔