واشنگٹن// امریکی صدر جوزف بائیڈن پیر کو اپنی خارجہ پالیسی پر پہلا خطاب کریں گے۔ ایک سینئر ایڈمنسٹریٹیو افسر کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق بائیڈن متعدد احکامات پر دستخط کریں گے جن میں تارکین وطن کے اہل خانہ کی تنظیم نو کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ایک نیا امریکی نقطہ نظر ظاہر کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن کو امید ہے کہ ان کی خارجہ پالیسی سے دنیا میں امریکہ کا مقام بحال ہوگا۔اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین پوسکی نے کہا تھا کہ بائیڈن پیر کو وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے۔