جنوبی کشمیر کے ترال میں گرینیڈ دھماکہ، کوئی نقصان نہیں

سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے منگل کے روز جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ایک گرینیڈ دھماکہ کیا تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے180بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کی ایک پارٹی کو گرینیڈ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم ابھی تک اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
حکام نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے میں محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔