جنوبی قصبہ شوپیان کے مضافات میں چیتادیکھا گیا، مقامی لوگ خوفزدہ

سرینگر//جنوبی قصبہ شوپیان سے محض ایک کلو میٹر دور واقع میمندر گاوں میں گذشتہ شام ایک چیتا دیکھا گیا جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق انہوں نے فوری طور پر جنگلی حیات محکمہ کے اہلکاروں کو مطلع کیا۔
محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹیم گاوں میں پہنچ گئی ہے اور مذکورہ جانور کی تلاش جاری ہے۔
گذشتہ برس بھی مذکورہ علاقے میں ایک چیتا دیکھا گیا تھا جس نے جنگلی حیات محکمہ کے اہلکار سمیت دو افراد پر حملہ کرکے اُنہیں زخمی کیا۔