جوہانسبرگ/جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی کیمپ کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ جمعرات کو کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے ) نے اس کی تصدیق کی ے لیکن بورڈ نے کھلاڑیوں کا نام ظاہر نہیں کیا ہے ۔اسکوکوزا میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کا کیمپ جاری ہے ۔ پروٹوکول کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو الگ رکھا گیا ہے ۔سی ایس اے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے لئے کوئی متبادل نہیں ہوگا۔سی ایس اے کی میڈیکل ٹیم ان کی صحت کی مستقل نگرانی کر رہی ہے ۔ جو کھلاڑی کیمپ میں شامل نہیں ہوسکے وہ عملی طور پر اس میں شامل ہوں گے ۔فاف ڈو پلیس بھی اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے کیمپ میں شامل نہیں ہوسکے ہیں جبکہ تھونس ڈی برون کیمپ میں شامل ہیںجنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق اس نے مجموعی طور پر 50 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کرائے تھے جن میں سے دو کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔یہ ٹیسٹ 18 سے 22 اگست تک اسکوکوزا میں 32 کھلاڑیوں پر مشتمل مینز ٹیم کلچر کیمپ سے پہلے کیے گئے تھے ۔ کورونا پازیٹو دونوں کھلاڑی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے کیوں کہ وہ اب قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے یہ ٹیسٹ کیے گئے تھے ۔سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسس اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے باعث فی الحال ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے ہیں جب کہ ڈی برین جو ابتدائی طور پر خاندانی وجوہات کی بناء پر کیمپ سے محروم ہوگئے تھے ، اب اسکوکوزا میں ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ میں نسلی صف بندی میں اضافے کے پس منظر کے خلاف کلچر کیمپ لگایا گیا تھا۔ اس گروپ کو ٹیم کی شناخت اور ماحول اور کارکردگی کے اہداف کی خاکہ کے حوالے سے ورکشاپ میں شرکت کرنی تھی ۔یو این آئی