جموں//جموں یونیورسٹی کے اسکالروں اورطلباء کے ایک وفدنے اے ایل سی ٹیم کے صدرراجیش سنگھ چب ،پی ایچ ڈی اسکالراورصلاحکار ڈاکٹر گگن دیپ کی قیادت میں مرکزی وزیرمملکت وآزادانہ چارج ،شمال مشرقی ریاست ڈاکٹرجتندرسنگھ کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران وفدنے اے ایل سی کیٹاگری اورسرحدی علاقوں کے لوگوں کودرپیش مسائل کی جانکاری دی۔ اس موقعہ پراسکالروں نے ڈاکٹرجتندرسنگھ کو کٹھوعہ سے پرگوال تک اے ایل سی زمرے میں350 گائوں لانے کیلئے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے ان دیہات کے طلباء کوبڑے پیمانے پرفائدہ پہنچے گا۔وفدکے شرکاء نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے لوگوں جوکافی مشکلات سے گزرتے ہیں کوراحت ملے گی۔اس دوران وفدنے اے ایل سی کیٹاگری کے لوگوں کو3سے 6 فیصدتک ریزرویشن میںاضافہ کرنے کی بھی مانگ کی تاکہ لوگوں بالخصوص طلباء کواس کافائدہ ملے۔اس دوران ڈاکٹرجتندرسنگھ نے یقین دہانی کرائی کہ مانگوں کے ازالہ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس دوران وفدمیں راجیش چب، آیوش شرما، شبھم کیتھ، وشال، انیکیت ،پردیپ،استک، میانک ،اکھل،روہت شامل تھے۔