جموں //جموں یونیورسٹی میں سیاحت مینجمنٹ کی جانب سے 3روزہ سیاحتی وثقافتی فسٹ ’رنگ ستورا ‘کو شروع کر دیا گیا ہے ۔اس فسٹ کے افتتاحی پروگرام میں چمبر آف کامرس اور انڈسٹری جموں کے صدر راکیش گپتا بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے ہمراہ سیاحت فیڈریشن جموں کے صدر راجیش گپتا بھی موجود تھے ۔سکول برائے ہوس پٹیلٹی اینڈ ٹوریزم مینجمنٹ (SHTM)کی جانب سے منعقدہ کی گئی افتتاحی تقریب میں متعدد کالجوں اور سکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے راکیش گپتا نے مذکورہ شعبہ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جا نا چائیے جوکہ انتظامیہ کرتی آرہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس شعبہ کے فروغ کیلئے ایسی سرگرمیاں جہاں ایک جانب ضروری ہیں وہائیں دوسری جانب طلباء کو اس شعبہ کی جانب راغب کرنا بھی وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے راجیش گپتا نے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں کو منعقد کرنے سے سماج میں آپسی تال میل پیدا ہو تا ہے ۔جبکہ اپنے خطاب میںکلونیر ایسوسی ایشن آف انڈیا کے سیکرٹری جسویندر سنگھ شعبہ کی جانب سے لگا تار پانچ برسوں سے مذکورہ پروگرام منعقد کر نے کے عمل کی تعریف کی ۔تاہم اپنے خطاب میں ڈائریکٹر SHTMشعبہ پرکشانت سنگھ منہاس نے کہاکہ انتظامیہ سیاحت کے فروغ کیساتھ ساتھ ثقافت اور تمدن کو بچانے کیلئے سنجیدگی کیساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔