جموں//جموں یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنظیم جے یوٹی اے نے کہاہے کہ گذشتہ کچھ ہفتوں سے ادارے میں پیداہوئی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے جموں یونیورسٹی اساتذہ میں عدم تحفظ کااحساس پایاجارہاہے اورکچھ عناصر بلاوجہ یونیورسٹی اساتذہ کے وقارکوزک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے جموں یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن علامتی ہڑتال کرنے پرمجبورہوئی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں ٹیچرس ایسوسی ایشن کے مطابق جموں یونیورسٹی کوچلانے میںاساتذہ کارول اہم ہے ۔علامتیہڑتال کے بارے میں ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ کچھ لوگ یونیورسٹی کے کام کاج میں خلل ڈالنے کی کوششیں کررہے ہیں اورمارپیٹ تک اُترآتے ہیں ،یہاں تک کہ کلاس بندکروائی گئیں ، امتحانات کے دوران جوابی بیاض کوچھینے کی کوششیں کی گئیںجس کی وجہ سے اساتذہ عدم تحفظ محسوس کررہے ہیں ۔ایسوسی ایشن نے کہاکہ ایسے حالات میں اساتذہ کیلئے تدریسی کام کوجاری رکھنامشکل ہے ،یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹیچرس ایسوسی ایشن سے علامتی ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی لیکن اوراساتذہ کے مسائل پرغورکرنے کی یقین دہانی وائس چانسلرجب تک نہیں کرائیں گے جس کے بعد جے یوٹی اے ہڑتال ختم کرنے کافیصلہ لے سکتی ہے۔ٹیچرس ایسوسی ایشن نے جموں یونیورسٹی انتظامیہ سے اساتذہ کے وقارکوبحال کرنے کامطالبہ کیاہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے پروفیسرستنام کورکے استعفیٰ اوراس کوریلیوکرنے کی بات جے یوٹی اے کے ساتھ بات نہیں کی۔ٹیچرس ایسوسی ایشن نے نئے تعینات کئے گئے ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئرسے کہاہے کہ وہ ایسوسی ایشن سے مشاورت کے بغیرجوائن نہ کریں ۔جے یوٹی اے نے تمام فریقین سے یونیورسٹی میں اکیڈمک ماحول کوبرقراررکھنے پرزوردیاہے۔