جموں//بنیاد ی سہولیات کی عدم دستیا بی نے شہر و دیہات میں سنگین رخ اختیار کیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو سڑ کوں پر آ نے کیلئے مجبور ہو نا پڑ رہا ہے۔جموں شہرکی مختلف تحصیلوں بشمول نگروٹہ ، بھلوال ،میراماندریاں ،اکھنوروغیرہ کے دیہات میں پینے کی پا نی کی قلت ،بجلی کی عدم دستیا بی ،سڑ کوں کی خستہ حا لت اب روز مرہ کا معمول بن گیا ہے ۔صو با ئی انتظا میہ کی جا نب سے عوا می مسا ئل کا ازا لہ کرا نے میں مسلسل غیر سنجید گی کا مظا ہرا ہ کیا جا رہا ہے اور افسر شا ہی عوا م مسا ئل کو حل کر نے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بنیا د ی سہولییات کی عدم دستیا بی اگر چہ ریاست خاص کر سرمائی دارالخلافہ جموں کے لوگوں کیلئے شخصی راج سے ہی مقدر بن چکی ہے تا ہم عوا می حکو متوں کا قیام عمل میں آ نے کے بعد بھی جموں صوبہ میں بنیادی سہولیات عوام کو فراہم کر نے میں حکو متوں نے دعوے زیادہ کئے اور عملی اقدا مات کم اٹھا ئے ۔غیر سر کاری تجزیہ کے مطا بق صوبہ جموں میں 60%لوگ پینے کے صاف پا نی سے اب بھی محروم ہے اور پی ایچ ای محکمہ کی جانب سے جتنی بھی واٹر سپلا ئی اسکیمیں تعمیر کی گئی ہے ان کیلئے یا تو فلٹر یشن پلا نٹوں کی کمی ہے یا پھر ندی نا لوں سے لوگوں کو پینے کا پا نی فرا ہم کر نے کیلئے واٹر سپلا ئی اسکیمں تعمیر کی گئی ہے ۔جموں شہرکے گردونواح کے دیہات میں سڑ کوں کی خستہ حا لت کوئی نئی بات نہیں اگر چہ عوا می حکو متیں قا ئم ہو نے کے بعد دور دراز علاقوں کو ضلع اور تحصیل صدر مقا مات سے جوڑ نے کیلئے سڑ کوں کی تعمیر عمل میں لا ئی گئی ہے تا ہم صوبہ جموںکے شہروں قصبوں اور دیہات بڑی شاہراہیں اور اندرونی سڑ کیں15ویں صدی کی یا د تا زہ کر رہی ہے او ران سڑ کوں کی مرمت ان پر میگڈم بچھا نے کیلئے ہر سال سر کاری خزا نے سے رقو مات تو نکا لی جا تی ہے لیکن سڑ کیں گھڈوں او رکھڈوں میں تبد یل ہوکررہ گئی ہے او ران سڑ کوں کی مرمت کیلئے زبا ن جمع خرچ کیلئے اور کو ئی کاروا ئی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جس کی مثال تحصیل بھلوال کی دھنگ ۔دھنوں، بگانی تاڈیرہ بابابندہ سڑکیں ہیں۔بر قی رو کی عدم دستیا بی کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے ریاست کے پا نی سے پیدا ہو نے والی بجلی پر ریاست کے لوگوں کا کم اور غیر ریاستی با شندوں کا حق زیادہ ہے اور حکو متوں کی جانب سے ہمیشہ بر قی رو فرا ہم کر نے کیلئے زمین آ سمان کوملا یاجاتا ہے تا ہم سنجیدگی کے سا تھ کبھی بھی بجلی کی دستیا بی کو یقینی بنا نے میں اقدا مات نہیں اٹھا ئے گئے ۔طبی سہولیات کے فقدان نے محکمہ صحت پر بھی سوا لہ نشان لا کھڑا کر دیا ہے اسپتال مو جود ہے لیکن ان میں ڈاکٹروں نیم طبی عملے کی کمی اس قدر پا ئی جا تی ہے کہ بیمار یا تو ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر آخرت کا سفر باندھتے ہے یا پھرپرا ئیو یٹ کلنکوں کارخ کر نے پر مجبور ہو رہے ہے ۔ملک کی مختلف ریاستیں تر قی کی منز لوں کی جا نب رواں دواں ہے تا ہم ریاست جموں کشمیرمیں رہنے والے لوگ حکومتوں کا قیام عمل میں لانے کے با وجود بنیاد حقوق سے سات دہا ئیاں گزر نے کے با وجود محروم ہے جوایک المیہ ہے ۔
مرکزی حکومت ریاست میں قیام امن کے تئیں غیرسنجیدہ : چوہدری اخترحسین
جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے الزام لگایاہے کہ مرکزی حکومت ریاست میں قیام امن کیلئے غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہیں۔یہاں اس سلسلے میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کااجلاس تنظیم کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین کی صدارت میں منعقدہوا جس میں مقررین نے ریاست کے حالات پرتشویش کااظہارکیااور مرکزی حکومت پر ریاست میں امن قائم کرنے کیلئے غیرسنجیدگی کامظاہرہ کرنے پربرہمی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے پی ڈی پی سے حمایت واپس لے کرریاست میں سیاسی بحران پیداکردیااورعوام کوگورنرراج کے حوالے کردیاجوکہ افسوسناک بات ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اور بھاجپا کی حکومت جب سے ریاست میں قائم ہوئی تھی تبھی سے ریاست بھرمیں حالات پرتشددہیں۔انہوں نے کہاکہ گئورکشاکے نام پرملک میں مسلمانوں کاقتل عام کیاجارہاہے جوکہ باعث افسوس اورتشویشناک بات ہے۔ اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے مزیدکہاکہ ریاست بھرمیں بدامنی اورتشددمیں لوگ سرکاری دہشت گردی کانشانہ بنائے جارہے ہیں ، شرارتی لوگ توبچ نکلتے ہیں مگر شریف لوگ مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہرایک بات کیلئے پاکستان کوموردالزام ٹھہرانا مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی ریاستی اورمرکزی حکومت کی طرف امیدبھری کی نظروں سے دیکھتاہے لیکن مرکزی حکومت نے عوام کومایوس کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت طاقت اورجبروزورزبردستی کے بل بوتے پر حالات کوخوشگواربنانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
اشوک شرماکاگورنرراج کے نفاذ کاخیرمقدم
جموں//سینئرکانگریس لیڈر اشوک شرما نے ریاست جموں و کشمیر میں گورنر راج نافذ ہونے کاخیرمقدم کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں اشوک شرمانے کہاکہ ریاست کے گورنر این این ووہرہ نے ریاست میں امن و امان اور ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لئے ایک اچھی اور ایمان دار ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کے ہمراہ بی بی ویاس ،وجے کمار اور چیف سیکریٹری ٹری وی آر سبرامنیم ماہر اور ایماندار شخصیات ہیں ۔ انہوں نے سابقہ مخلوط سرکار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی ،بی جے پی سرکار نے ریاست کی عوام کو گپ اندھیرے میں چھوڑ دیاکیوں کہ یہ مخلوط سرکار گزشتہ 3برس سے حکومت چلانے میں بالکل ناکام رہی ہے۔انہوں نے کانگر یس صدر راہل گاندھی اور دیگر سینئر لیڈران کی طرف سے لئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈران نے ریاست کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ لیا ہے ۔