پونچھ// جموں کو الگ ریاست بنانے کی مانگ کرتے ہوئے نیشنل پینتھرس پارٹی کارکنان نے پونچھ میں دیواروں پر نعرے درج کرنے شروع کئے ہیں ۔ پارٹی کے ریاستی سیکریٹری زورآور سنگھ شہباز نے پونچھ کی دیواروں پر We Want Jammu Stateکے نعرے درج کئے انہوں نے کہا کہ پنتھرز پارٹی ہر طریقہ سے جموں الگ ریاست کی مانگ کریگی کیونکہ اب جموں کو الگ ریاست بنانا ضرورت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کے ساتھ بھید بھائو آج بھی زوروں پر ہے جو نا قابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے بھاجپا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خود کو عوام کی حمایتی بتانے والی اور جموںوالوں کیلئے بڑی بڑی باتیں کرنے والی بھاجپا آج اپنی کرسی کو بچانے کیلئے ہر وقت جموں کا سودا کرنے کیلئے تیار ہے لیکن پیتھرز پارٹی ایسا ہونے نہیں دے گی۔ شہباز نے کہا کہ پنتھرز پارٹی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو جموں کو اور جموں کی عوام کی حفاظت کر سکتی ہے اور جموں خطہ کی عوام کو چاہئے کہ وہ اس مہم میں پارٹی کا ساتھ دیں۔اس موقعہ پر دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔