سرینگر//جموں کشمیر پولیس ایک بڑا کنبہ ہے اور محکمہ اپنے وسائل سے ضرورت منداہلکاروں کی مدد کرنے کے قابل ہے۔ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے 15ویں سینٹرل پولیس ویلفیئرکمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے پولیس افسروں اور اہلکاروں کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ہیڈ کوارٹر جوانوں ،افسروں اورایس پی اوزکوہرممکن امدادفراہم کرنے کی پوری کوشش کررہا ہے اور بعض اوقات پی ایچ کیواپنے شراکت داروںکے فنڈ سے ضرورت منداہلکاروں کی مددکرتا ہے۔انہوں نے کہامحکمہ پولیس،جموں کشمیر انتظامیہ اورمرکزی حکومت کاشکریہ اداکرتا ہیجو وہ وقتاًفوقتاًپولیس کے مسائل کاازالہ کرنے کیلئے اقدام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کنٹرول روم میں شہداگیسٹ ہاوس تعمیرکیاجارہا ہے جس میں جوانوں،این جی اوز اورشہداء کے لواحقین کیلئے جدیدسہولیات میسرہوں گی جو جموں کشمیرکے مختلف علاقوں سے یہاں آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہسپتالوں کو بھی خصوصی سہولیات کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ پولیس پریوار کے لیے بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ ایک جدید ترین ٹراما سینٹر زیر تعمیر ہے۔انہوں نے کہا کہ جے اینڈ کے پولیس اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے لیے جانا جاتا ہے۔انہوں نے اس دوران کہا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر نے ہمارے افسران اور جوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے این آئی اے کے ساتھ خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیے اور مستقبل میں این سی بی کے ساتھ جے اینڈ کے پولیس کے تفتیش کاروں کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مختلف تربیتی مراکز میں کمانڈو کورسز باقاعدگی سے کروائے جا رہے ہیں۔