جموں کشمیر میں صرف 24لاکھ51ہزار افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا

سرینگر //جموں و کشمیر میں 16 جنوری سے 23مئی تک تین زمروں کے تحت 29 لاکھ 61 ہزار773 کو کورونا مخالف ویکسین دیئے گئے ہیںجن میں ایک لاکھ، 56 ہزار 941 ہیلتھ ورکر، 4لاکھ 74 ہزار 342 فرنٹ لائن ورکر اور 45سال سے زیادہ عمر کے 23لاکھ 30ہزار 490افراد کو ویکسین دیئے گئے ہیں۔ اسطرح مجموعی طور پرتین زمروں میں65.53فیصد افراد کی ٹیکہ کاری مکمل کی گئی ہے۔ویکسین لینے والوں میں 24لاکھ 50 ہزار 929کو پہلا ڈوز جبکہ 5لاکھ 38ہزار 738افراد کو دوسرا ڈوز بھی دیا گیا ہے۔ 29لاکھ 54ہزار 217افراد کو Covisheildجبکہ 34ہزار 813 افراد کو Covxainدیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں16جنوری سے 23مئی تک 29 لاکھ61ہزار773 کو کونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے جن میں 1لاکھ 56ہزار941ہیلتھ ورکر، 4لاکھ 74ہزار342فرنٹ لائن ورکر اور 23لاکھ 30ہزار 490افراد 45سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 10اضلاع میں مجموعی طور پر تین زمروں میں 64.12فیصد افراد کو ویکسین دیا گیا ۔  13لاکھ 88ہزار853 افراد میں 70ہزار95ہیلتھ ورکر، 2لاکھ 40ہزار785فرنٹ لائن ورکر اور 45سال سے زیادہ عمر کے10لاکھ 77ہزار973افراد شامل ہیں۔ اننت ناگ ضلع  میں مجموعی طور پر 1لاکھ 72ہزار 69افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔ یہاں ویکسین لینے والوں کی شرح 53.73فیصد ہے۔ کولگام میں مجموعی طور پر 99ہزار 538افراد کو ویکسین دی گئی۔ یہاں ویکسین لینے والوں کی شرح 61.26فیصد ہے۔پلوامہ ضلع میں 123089افراد کی ٹیکہ کاری ہوئی ہے۔یہاں شرح 38.05فیصد ہے۔ شوپیان ضلع میں مجموعی طور پر 78ہزار 548کو ویکسین دیا گیا ہے۔یہاں 100کی شرح بنتی ہے۔سرینگرضلع میں 2لاکھ 8ہزار378افراد کو ویکسین دیا گیا۔یہاں ویکسین لینے والوں کی شرح صرف 38.05فیصد ہے۔ بڈگام ضلع میں 1لاکھ 85ہزار186کو ویکسین دیا گیا۔ ضلع میں ویکسین لگانے والوں کی شرح 68.04فیصد ہے۔بارہمولہ میں2لاکھ 50ہزار87ویکسین لینے والوں کی تعداد ہے۔ ضلع میں تینوں زمروں میں 65.60فیصد لوگوں کو ویکسین دیا گیا ہے۔ کپوارہ ضلع میں ابتک 95ہزار 854افراد کو ویکسین دیا گیا ہے ۔ اس طرح ضلع میں تین زمروں میںآنے والوں افراد میں صرف 29.58فیصد لوگوں کو ویکسین دیا گیا ہے۔ بانڈی پورہ میں 85ہزار906افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے۔ضلع میں 71.12فیصد لوگوں کو ویکسین دیا گیا ہے۔ گاندربل ضلع میں مجموعی طور پر 90ہزار 198افراد کو ویکسین دیا گیا ۔ ضلع میں تین زمروں کے تحت 99.09فیصد افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے۔جموں ضلع میں مجموعی طور پر 5لاکھ 81ہزار954افراد کو ویکسین دیا گیا اور یہاں ویکسین لینے والوں کی شرح  100فیصد ہے۔ ادھمپور ضلع میں 1لاکھ 49ہزار 583افراد کو ویکسین دیا گیا ، یہاں شرح 66.70فیصد ہے۔ راجوری میں 1لاکھ 26ہزار 386افراد کو ویکسین دیا گیا اور شرح 58.83فیصد ہے۔ پونچھ ضلع میں 1لاکھ 11ہزار 401افراد کو ویکسین دیا گیا اور یہاں شرح 64.78فیصد ہے۔ رام بن میں84ہزار612افراد کو ویکسین دیا گیا ، یہاںشرح  73.32فیصد بنتی ہے۔ ڈوڈہ میں 97ہزار609افراد کو ویکسین دیا گیا اور یہاں ویکسین لینے والوں کی شرح 54.50فیصد ہے۔ کشتواڑ ضلع میں 60ہزار 491افراد کو ویکسین دیا گیا اور شرح 71.54فیصد بنتی ہے۔ ریاسی میں مجموعی طور پر 81ہزار 361افراد کو ویکسین دیا گیا۔یہاںشرح 58.99فیصد بنتی ہے۔ سانبہ ضلع میں 1لاکھ 14ہزار 398 کو ویکسین دیا گیا ۔ یہاں شرح 97.32فیصد بنتی ہے۔ کٹھوعہ ضلع میں 1لاکھ 65ہزار65افراد کو ویکسین دیا گیا اور یہاں ویکسین لینے والوں کی شرح 70.71فیصد بنتی ہے۔  
 

۔8اضلاع میں وکلاء کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

سرینگر// محکمہ قانون ، اِنصاف وپارلیمانی امور نے جموں و کشمیر کے آٹھ اَضلاع  میں وکلاکی ٹیکہ کاری مہم شروع کی۔محکمہ کی طرف سے یہاں جاری ایک بیان کے مطابق کہا گیا ہے کہ یہ قدم اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے اُٹھایا گیا ہے کہ وکلا جن کو اَپنی پیشہ کے باعث انفیکشن کا خطرہ ہونا لاحق ہے ، اُنہیں کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں جموں اور سری نگر اَضلاع کے علاوہ صوبہ کشمیر کے اننت ناگ ، بارہمولہ اور بڈگام اور صوبہ جموں کے کٹھوعہ ، اودھمپور اور راجوری اَضلاع میں 24؍مئی سے 26؍ مئی 2021ء تک کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔