راجوری// جموں پونچھ قومی شاہراہ پر دو مسافر بسیں باہم متصادم ہوگئیں جس کے نتیجہ میں بیس افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ حادثہ راجوری کے دودھاری کے مقام پر پیش آیا جب پونچھ سے جموں جارہی بس زیر نمبرجموں سے پونچھ آرہی بس زیر نمبرسے ٹکراگئی ۔حادثے کے فوری بعد پولیس اور مقامی لوگ موقعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاجہاں کچھ کا علاج جاری ہے جبکہ کچھ کو گھر واپس بھیج دیاگیاہے ۔پولیس نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے ۔کئی زخمی گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے جنہیں پولیس اور مقامی لوگوںنے کافی مشقت کے بعد نکال لیا ۔ زخمیوں کی شناخت محمد عارف ولد عبدالغنی ساکن ٹنڈوال راجوری ، عابدہ کوثر زوجہ رشید خان ساکن بھاٹہ دھوڑیاں ، اختر بیگم دختر نورانی ساکن کلر راجوری ، نورانی ولد محمد یوسف ساکن کلر ، شاہین اختر زوجہ محمد شبیر ساکن بہروٹ ،محمد مختار ولد محمد رزاق ساکن دیری ریلیوٹ ، بملا دیوی زوجہ وید پرکاش ساکن مراد پور ، حفیظ اللہ ولد یعقوب خان ساکن منڈی ، رشیدہ بی زوجہ حفیظ اللہ خان ساکن منڈی ، منیرہ بیگم زوجہ محمد رشید ساکن منڈی ،محمد فاروق ولد کالا خان ساکن فتح پور ، سنتوش دیوی زوجہ یشپال ساکن سیوٹ ، محمد یوسف ولد جمشید احمد ساکن کلر ، ارشد اقبال ولد محمد رشید ساکن بھاٹہ دھوڑیاں ، ظہور احمد ولد پہلوان شاہ ساکن پتراڑہ ، ودیا دیوی زوجہ پورن چند ساکن پتراڑہ ، محمد عارف ولد عبدالرزاق ساکن کٹار مل ، محمد اعظم ولد غلام حسین ساکن سرنکوٹ اور محمد ندیم ولد محمد عارف ساکن دیری ریلیوٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔لوگوں کاکہناہے کہ شاہراہ پر چلنے والے مسافر بسوں کے ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں۔