سرینگر //جموں و کشمیر میںکورونا مخالف ٹیکہ کاری شروع ہونے کے تقریباً 6ماہ بعد بھی 45سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کا عمل ختم نہیں ہوا ہے اور ابھی بھی 7لاکھ 73ہزار158افراد کو ویکسین نہیں دیا گیاہے جبکہ 18سے 44سال تک کے 52لاکھ 56 ہزار 750 افراد بھی کورونا مخالف ٹیکہ کاری کے منتظر ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر صوبے میں 4 لاکھ 99 ہزار 94افراد کو ابھی ویکسین نہیں دیا گیا ہے، ان میں اننت ناگ میں 1لاکھ 44 ہزار 203، کولگام میں 36 ہزار 598، پلوامہ میں 52 ہزار 340، سرینگر میں 88 ہزار470، بڈگام میں 53 ہزار 330، بارہمولہ میں 69 ہزار 438، کپوارہ میں 1 لاکھ 27ہزار791، بانڈی پورہ میں 15ہزار259 جبکہ شوپیان اور گاندربل میں پہلے ہی 45سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری 100فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ جموں صوبے میںابھی 2لاکھ 74 ہزار 64افراد کو ابھی کورونا مخالف ویکسین لگانا باقی ہے جن میں جموں میں 8880، ادھپور میں 43239، راجوری میں 46615، کٹھوعہ میں 40808،پونچھ میں 32944، رام بن میں 16718،ڈوڈہ میں 41499، کشتواڑ میں 12160، ریاسی میں 29926جبکہ سانبہ میں ابھی 1279افراد کو ویکسین لگانا باقی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 45سال سے زیادہ عمر کے 71فیصد لوگوں کو ویکسین لگایا گیا ہے جبکہ 29فیصد لوگوں کو ابھی ویکسین لگایا باقی ہے۔ مختلف زمروں کے تحت آنے والے لوگوں کو Covisheild اور Covaxineلگایا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرح پر بتایا ’’مرکزی سرکار نے Covisheildکے 1لاکھ 30ہزار ٹیکہ فراہم کئے جن میں 1لاکھ کشمیر جبکہ 30ہزار جموں میں 45سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو لگائے گئے ہیں مذکوری افسر نے بتایا ’’مزید 8لاکھ 6ہزارلوگوں کو 21جون کو ویکسین فراہم کیا جائے گا ۔ مذکورہ افسر نے بتایا کہ جموں و کشمیر سرکار نے 18سے 44سال تک کے لوگوں کیلئے38ہزار680ویکسین خریدے جن میں 9ہزار730جموں میں لوگوں کو لگائے گئے جبکہ 28ہزار950کشمیر میں لوگوں کو لگائے گئے ہیں جبکہ 2لاکھ 40ہزار ویکسین 21جون تک ملنے کی اُمید ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 18سے 44سال کی عمر کے زمرے میں آنے والے لوگوں کو99ہزار 360ویکسین دئے گئے جن میں 47ہزار360جموں جبکہ 52ہزار ویکسین کشمیر میں دئے گئے ہیں جبکہ مزید 46ہزار ویکسین آئندہ 21جون تک پہنچ جائیں گے۔ مذکورہ افسر نے بتایا کہ 18سے 40سال تک کے 52لاکھ 56ہزار750افراد کو ابھی ویکسین دینا باقی ہے۔