سرینگر //جموں و کشمیر میں مزید 1965افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اسطرح پچھلے 3دنوں کے دوران 6ہزار199افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جمعرات کو مثبت قرار دئے گئے 1965افراد میں243مختلف ممالک اور ریاستوں سے لوٹے ہیں۔ اس دوران مزید 8افراد کو وائرس نگل گیا ہے۔ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 42ہزار466ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1965کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 789جموں جبکہ 1176کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1176میں 1041مقامی سطح پر جبکہ 135افراد بیرون ریاستوں اور ماملک سے سفر کرکے واپس لوٹے ہیں۔وادی کے1176متاثرین میںسرینگر میں 590، بارہمولہ میں 198، بڈگام میں 68، پلوامہ میں 62، کپوارہ میں 54، اننت ناگ میں 105، بانڈی پورہ میں 13، گاندربل میں 23،کولگام میں 35، اور 28شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد92ہزار417 ہوگئی ہے۔ کشمیر میں مزید 6افراد کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 1309تک پہنچ گئی ہے۔ جموں کے 789متاثرین میں 108بیرون ممالک اور ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ 681مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جموں کے 789متاثرین میں ضلع جموں میں 469،ادھمپور میں 68، راجوری میں 45، ڈوڈہ میں 27، کٹھوعہ میں 31، سانبہ میں 31، کشتواڑ میں 15، پونچھ میں 13، رام بن میں 39 اور ریاسی سے 51افراد تعلق رکھتے ہیں۔ جموں میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 783تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 54ہزار407تک پہنچ گئی جن میں 1لاکھ 36ہزار221صحتیاب، 16ہزار94زیر علاج جبکہ 2092فوت ہوگئے۔
کشمیر یونیورسٹی سمیت
۔25علاقوں میں محدود بندشیں
پرویز احمد
سرینگر //کشمیر یونیورسٹی مین کیمپس سمیت مزید 25علاقوں کو وادی میں محدود پابندی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔اس طرح وادی میں محدود پابندی والے علاقوں کی تعداد 51ہوگئی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ زیر نمبر DMB/NO/COVID-19/393/404میںکہا گیا ہے کہ بارہمولہ ضلع کے مختلف بلاکوں کے تحت آنے والے 20علاقوں کو محدود پابندیوں والے زمرے میں لایا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق سوپور کے 10علاقوں میں آرم پورہ، بومئی ،وارپورہ، جلال آباد،چھانہ کھن،براٹھ کلان، اچھ بل، نو پورہ، سنگرامہ، تارزو شامل ہیں۔ پٹن کے 2علاقوں میںڈار محلہ پلہالن، بٹ محلہ وائلو شامل ہیں۔ٹنگمرگ کے 4محدود پابندیوں والے علاقوں میں فیروز پورہ،سونلی پورہ، اقبال کالونی، کھار پورہ شامل ہیں۔ بارہمولہ کے شیری میڈیکل بلاک کے تحت آنے والے علاقوں میں خواجہ محلہ اور رنگوار کے متعلقہ علاقے، کانلی باغ(مائکرو وئے)، نور باغ شیری اور کنٹھ باغ شیری کے علاقے شامل ہیں۔ اس سے قبل 19 اپریل کو بارہمولہ کے خواجہ باغ لوور( پیٹرول پمپ سے جٹی تک) ، چیک کانسپورہ، سنگری کالونی، دیوان باغ، دلنہ( قاضی محلہ، راوت پورہ، دلنہ گھاٹ اور ملت کالونی) ، شیروانی کالونی اور لون محلہ فیروز پور ہ میں بندشیں عائد کی گئی تھیں۔ ضلع انتظامیہ سرینگر نے کشمیر یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت مزید 5علاقوں کو محدود پابندی والے علاقوں میں شامل کیا ہے جن میں شیخ العالم کالونی ( حیدرپورہ) ، ہمدانیہ کالونی سیکٹر 5بمنہ، ایچ آئی جی کالونی لین نمبر 3بمنہ، کشمیر یونیورسٹی کیمپس اور عثمانیہ کالونی بمنہ شامل ہیں۔اس سے قبل ضلع سرینگر میں بی بی کینٹ بادامی باغ، بیگ محلہ آلوچی باغ اور مخدوم محلہ بٹہ پور،نواب باغ نزدیک بہرار اسپتال لال بازار، لین نمبر 1عمر کالونی (ائے )لال بازار نزدیک رہ مسجد، عمر کالونی( اے) لال بازار لین نمبر 3نزدیک جی ڈی گوائنکا سکول ، زند شاہ مسجد کاٹھی دروازہ ، سنگین دروازہ ہاکہ بازار،گلشن محلہ عثمان آباد حولوازہ باغ حیدرپورہ، ستھرا شاہی نزدیک حول ، ستھر ا شاہی نزدیک سیول سیکریٹریٹ،ایس ڈی اے کالونی بٹہ مالو نذدیک ٹیلنٹ سکول، قمر آباد بمنہ نزدیک صدیق لین ابو بکر مسجد بمنہ کو محدود پابندیوں والے علاقوں میں شامل گیا تھا تھا ۔
وائس چانسلر سمیت متعدد فیکلٹی سربراہان مثبت
کشمیر یونیورسٹی 2دنوں کیلئے بند
پرویز احمد
سرینگر //کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد، ڈین ریسرچ، ایچ او ڈی کمسٹری ، پروکٹر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر سائنس کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد یونیورسٹی کو فی الحال 2دنوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔کشمیر یونیورسٹی رجسٹرار پروفیسر نثار احمد میرنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد، یونیورسٹی کے ڈین ریسرچ، پروکٹر، ایچ او ڈی کمسٹری اور ایچ اوڈی کمپیوٹر سائنسز کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو فی الحال 2 دنوں کیلئے بند کردیا گیا ہے اور جن ملازمین میں کوروناوائرس کے علامات موجود ہیں، انہیں بھی قرطین رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پروفیسر نثار میر کا کہنا تھا کہ 2دنوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
روہت کنسل بھی وائرس میں مبتلا
نیوز ڈیسک
سرینگر //محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل کی کورونارپورٹ مثبت آئی ہے۔ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں روہت کنسل نے لکھا’’ گذشتہ سال میں کورونا وائرس سے بچتا رہا لیکن آج میری رپورٹ مثبت آئی ہے‘‘۔ انہوںنے مزید لکھا کہ چند علامات موجود ہیں لیکن میرے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایک دن ہم کورونا کو ہرائیں گے۔