سری نگر//ممبر پارلیمنٹ ( راجیہ سبھا ) بی ایل ورما نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔بی ایل ورما نے لیفٹیننٹ گورنر سے جموںوکشمیر یوٹی کے موجودہ ترقیاتی منظر نامے کے بارے میں اپنے خیالا ت کا اِظہارکیا اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیا ل بھی کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیریوٹی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کی طرف گامزن ہو رہا ہے۔اُنہوں نے مزیدکہا کہ یوٹی حکومت جموںوکشمیر کے عوام کی سماجی و اِقتصادی ترقی اور بااِختیار بنانے کے لئے متعدد اِصلاحی اِقدامات اُٹھارہی ہے۔