سید امجد شاہ
جموں//جموں میں گزشتہ 2 دنوں میں ڈینگو سے 2 متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے کیونکہ جموں میں 146 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جموں صوبے میں اب تک ڈینگی سے 5 افراد کی موت ہو چکی ہے۔بدھ کو جموں میں 25 بچوں اور 58 خواتین کے ساتھ 171 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جموں میں مجموعی طور پر 3617 افرادمتاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک کشمیر سے ہے۔گزشتہ دو دنوں میں ڈینگی سے متاثر 2 افراد علاج کے دوران فوت ہو گئے۔ اب تک جموں خطہ میں ڈینگی کی وجہ سے تین خواتین سمیت 5 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ “ہم نے 57 مشتبہ بچوں کو داخل کیا ہے اور ان میں کسی کی حالت نازک نہیں ہے۔جی ایم سی جموں کے ایک اور افسر نے بتایا ’’ بدھ کو صبح 10 بجے تک ڈینگی سے متاثرہ 55 افراد کو داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متواتر طور پر کیسز وصول کر رہے ہیں حالانکہ ہم نے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے مزیدڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی ہے جبکہ نیم طبی عملہ کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔افسر نے مزید کہا ’’ “409 مریض رپورٹ ہوئے اور 329 مریضوں کو ڈینگی سے صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔”سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں میں ڈینگی سے متاثرہ 171 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 25 بچے بشمول 12 لڑکیاں اور 146 بالغ شامل ہیں جن میں 58 خواتین بھی شامل ہیں۔ا کیلئے جموں ضلع میں ڈینگی کے 146 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سانبہ سے 11، ریاسی سے 5، ادھم پور، راجوری، رامبن سے دو دوجبکہ کشمیراورکشتواڑ میں ڈینگی کا ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے اور اسطرح مجموعی طور پر کل 171 کیس سامنے آئے ہیں۔اس دوران 12348 ٹیسٹ کئے گئے ۔جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر ڈینگی 3617 متاثر ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ جموں میونسپل کارپوریشن نے لوگوں میں بیداری پھیلانے کے ساتھ ساتھ کیمیائی ادویات کے چھڑکائو کیلئے گاڑیاں اور افرادی قوت فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کوتعاون فراہم کیا ہے۔