جموں میں ایل او سی کے نزدیک کیمپ سے فوجی اہلکار کی لاش برآمد

جموں// جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک کیمپ میں منگل کی صبح ایک فوجی جوان کی پراسرار طور پر گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جوگون اکھنور علاقے میں منگل کی صبح ایک کیمپ میں ایک فوجی جوان کی پراسرار طور پر گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔