جموں میں ازدواجی تنازعے پردوبھائیوں کاقتل

جموں//جموں کے مضافات میں ایک شخص نے ازداجی تنازعے کے دوران دوبھائیوں کو گولی مارکرہلاک کردیا۔حکام کے مطابق،کٹھوعہ ضلع کے 37برس کے روہت کماراپنے بھائی39برس کے امیت کمار کے ہمراہ اپنی بیوی ،جواپنے والدین کے ساتھ چاوڈی میں مقیم تھی، کے ساتھ جاری تنازعہ حل کرنے کیلئے وہاں گئے تھے  ۔اس دوران وہاں  دونوں طرفوں کے درمیان کافی گرماگرمی ہوئی اورروہت کے برادرنسبتی ارون کمار نے بندوق نکال کر کئی فائرامیت اورروہت پر کئے ۔  یہ واقعہ گھر کے باہر پیش آیا۔دونوں روہت اورامت موقعہ پرہی ہلاک ہوئے ۔ملزم کوپولیس نے گرفتار کیا ہے۔