جموں //جموں سرینگر شاہراہ پر سالانہ اوسطاٌ 200سے زائد سڑک حادثات میں 50سے زائد لوگ ہلاک اور اڑھائی سو سے زائد زخمی ہوتے ہیں ۔ایسا کوئی دن نہیں گزرتا ہے جب اس شاہراہ پر سڑک حادثات میں معصوم جانوں کے ضیاع کی خبریں نہ آتی ہوں اور اس خونین رقص کو روکنے کیلئے حکام مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اس ضلع میں سڑک حادثات رونما ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پچھلے 5برسوں یعنی2017سے اب تک اس ضلع میں 1,154سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران 343لوگوں کی موت ہوئی اور 1377لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک کے عدوشمار کے مطابق رواں سال کے صرف 9ماہ کے دوران اس شاہراہ پر 198سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران 51لوگوں کی موت ہوئی اور 202افراد زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ کے مطابق سال2020میں اس ضلع میں 200سڑک حادثات کے دوران 51لوگوں کی موت ہوئی اور 242 زخمی ہوئے ۔سال2019میں اس ضلع میں 266سڑک حادثات رونما ہوئے جس میں 91لوگوں کی موت اور313زخمی ہوئے ،2018میں 269سڑک حادثات کے دوران 79لوگوں کی موت ہوئی اور 337زخمی ہوئے۔سال2017میں 221سڑک حادثات کے دوران 71لوگوں کی موت ہوئی اور 283زخمی ہوئے ۔
اسی طرح ایسا کوئی سال نہیں گزرتا جب جموں سرینگر شاہراہ اور ضلع رام بن کی سڑکیں لوگوں کا خون نہ مانگتی ہوں ، اگر رواں سال کی بات کی جائے تو اس سال جنوری کے مہینے میں 13سڑک حادثات کے دوران 1شہری کی موت اور 17زخمی ہوئے ہیں ۔فروری کے مہینے میں 10سڑک حادثات کے دوران 1کی موت اور 6زخمی ہوئے ہیں ۔مارچ کے مہینے میں 30سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران 4افراد کی موت اور30زخمی ہوئے ہیں ۔اپریل کے مہینے میں 29سڑک حادثات کے دوران 6افراد کی موت اور19زخمی ہوئے ہیں ۔مئی کے مہینے میں ضلع میں 22سڑک حادثات کے دوران 10لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے اور 24زخمی ہوئے ہیں ۔جون کے مہینے میں اس ضلع میں 24سڑک حادثات کے دوران 10لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے 32زخمی ہوئے ہیں ۔جولائی کے مہینے میں 30سڑک حادثات کے دوران 14لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے اور 40زخمی ہیں ۔اگست میں 17سڑک حادثات میں 1شہری ہلاک اور 14زخمی ہوئے ۔محکمہ کے عدادوشمار کے مطابق ستمبر کے مہینے میں بھی 23سڑک حادثات کے دوران 4شہری کی موت اور 20کے زخمی ہوئے ہیں ۔ضلع میں سب سے زیادہ سڑک حادثات جموں سرینگر شاہراہ پر ہوئے ہیں لیکن حکام اس ضلع میں سڑک حادثات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے ۔اس دوران محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ صرف جموں سرینگر شاہراہ پر محکمہ ٹریفک ہائے وے نے اکتوبر کے مہینے تک قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی جانے والی گاڑیوں کے خلاف 31393 چالان کئے گئے ہیں جس میں سے5136کورٹ اور 25408کمپاونڈ چالان شامل ہیں اسی طرح شاہراہ پر 849ای چالان بھی کئے گے ہیں ۔محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ شاہراہ پر زیادہ تر حادثات خراب سڑک رابطے ، تیز رفتاری ، نشے کا استعمال اور موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے پیش آتے ہیں اور اس کی روکتھام کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔