جموں ایسٹ میں بی جے پی کی گھر گھر انتخابی مہم جاری

جموں //جموں ۔پونچھ پارلیمانی انتخاب میں مہم زور وشور سے جاری ہے ۔اس سلسلہ میں بی جے پی کے جموں ایسٹ کے سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا نے گھر گھر جاکر انتخابی مہم میں سرعت لائی۔ جمعہ کے روز وارڈ نمبر 19 میں بی سی روڈ، چاند نگر،رانی مندر اور جیول علاقوں میں انہوں نے ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ سے جگل کشور شرما کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔اس موقعہ پر کارکنوں نے بی جے پی اور مودی کے حق میں نعرے بازی کی۔اس موقعہ پر سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا نے بی جے پی کی حصولیابیوں کو اجا گر کیا ۔جموں ایسٹ میں بی جے پی کی انتخابی مہم دیگر پارٹیوں کے مقابلہ میں کافی دم دار ہے، جس میں لوگوں کی کافی تعداد شرکت کر رہی ہے۔پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راجیش گپتا نے کہا کہ حال ہی میں مودی کے جموں دورہ سے لوگوں میں جوش امڑ آیا ہے۔انہوں نے کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی سیکورٹی کمزور ہو سکتی ہے اور لوگوں کو کانگریس اور بی جے پی کے منشور میں موازنہ کرکے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیکر مودی سرکار کودوبارہ مرکز میں لانے میں مدد کرنے کی ا پیل کی۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انجام دئے گئے بالا کوٹ آپریشن سے لوگوں میں سلامتی کا تحفُظ ہوا ہے اور وہ اپنے آپ کو مودی سرکار میں محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں کے عوام نے حال ہی میں منعقد ہوئے شہری بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی پالسیوں اور پروگراموں  پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا  اور اس توقع کا اظہار کیا کہ پارلیمانی انتخابات اور بعدازاں اسمبلی انتخابات میں بھی ایسا ہی جذبہ جاری رکھا جائے گا۔