انڈیگو فلائٹ شیڈول میں بحران،ملک بھر میں 1000پروازیں متاثر
سرینگر+جموں//جموں و کشمیر کے دو تجارتی ہوائی اڈوں پر جمعہ کے روز افراتفری کے مناظر سامنے آئے اور اس دوران سرینگر اور جموں میں درماندہ مسافروں نے مظاہرے کئے۔ جمعہ کے روز سرینگر سے انڈیگو کی 17 اور جموں سے 11 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس سے سینکڑوں پھنسے ہوئے مسافروں نے ایئر لائن کیخلاف احتجاج کیا۔ایئر لائن کو درپیش پائلٹ روسٹرنگ کے مسائل کی وجہ سے انڈیگو کو ملک بھر میں آپریشنز میں مسلسل رکاوٹیں آرہی ہیں۔حکام نے بتایا کہ جمعہ کو، ایئر لائن نے سرینگر کے ہوائی اڈے پر 36 پروازیں چلانی تھیں 18 ان بانڈ اور 18 آئوٹ بانڈ۔حکام نے بتایاکہ تاہم، روسٹرنگ مسائل کی وجہ سے، انڈیگو نے 13 آنے والی اور اتنی ہی روانگی کی پروازیں منسوخ کر دیں۔جمعرات کو بھی انڈیگو کی سرینگر اور جموں ائر پورٹوں سے جانے والی 10پراوزیں منسوخ کی گئی تھیں۔منسوخی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں کی طرف سے ایئر لائن کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس کے نتیجے میں افراتفری پھیل گئی۔ “تاہم، صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لایا گیا،” ۔”اپنی مایوسی میں، مسافر چیخ رہے تھے اور پرواز میں تاخیر اور منسوخی کی وضاحت کا مطالبہ کر رہے تھے،” ۔ مسافروںنے کہا کہ مسافروں کو ایئر لائن کے ہاتھوں ہراساں کیا جا رہا ہے۔آپریشنل رکاوٹوں کے درمیان جمعہ کو انڈیگو نے 11 روانہ ہونے والی پروازوں کو منسوخ کرنے کے بعد جموں ہوائی اڈے پر غیر یقینی صورتحال کے اسی طرح کے مناظر دیکھنے میں آئے، جس سے مسافروں کی طرف سے احتجاج شروع ہو گیا ۔انکوائری کائونٹر پر لمبی قطاریں دیکھی گئیں، مسافر اپنی انڈیگو کی پروازوں کی حالت کے بارے میں وضاحت طلب کر رہے تھے۔جمعرات کو انڈیگو کی سرینگر ائر پورٹ سے 18پراوازیں شیڈول تھیں،ان میں سے 10کو منسوخ کیا گیا۔
کل پروازیں
انڈیگو کی دہلی سے روانہ ہونے والی 225 گھریلو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ان میں 135 پروازیں یہاں سے جانے والی اور 90 ملک کے دوسرے شہروں سے یہاں آنے والی پروازیں ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی اس نے دہلی ہوائی اڈے پر 100 سے زیادہ پروازیں منسوخ کی تھیں۔جمعہ کو 400 سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔اس طرح صرف دو روز میں ملک کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر قریب 700پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
فلائٹ ڈیوٹی اصولوں میں نرمی
ایوی ایشن واچ ڈاگ ڈی جی سی اے نے جمعہ کو انڈیگو میں بڑے پیمانے پر آپریشنل رکاوٹوں کے درمیان ہفتہ وار آرام کی مدت کے ساتھ متبادل کی اجازت دے کر فلائٹ ڈیوٹی کے اصولوں میں نرمی کی۔فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشنز (FDTL) کے نظرثانی شدہ اصولوں کے مطابق، “ہفتہ وار آرام کے لیے کوئی چھٹی نہیں لی جائے گی” یہ شق پائلٹوں میں تھکاوٹ کے مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کا حصہ تھی۔