محمد تسکین +عاصف بٹ
جموں +چناب //رمضان المبارک کے اختتام پر عیدالفطر کا تہوار پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموںاور وادی چناب میں پوری عقیدت احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ عید کا تہوار مسلم مذہب کا ایک خاص اور بڑا تہوار سمجھا جاتا ہے۔ نماز عید کے لئے جموں اور وادی چناب کی تمام چھوٹی اور بڑی مساجدو عید گاہوں میں خصوصی عید نمازاداکرنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو ئے ۔اس موقع پر بچوں نے رنگ برنگے اور خوبصورت کپڑے زیب تن کئے تھے اور ان میں خوشی دیکھتے ہی بن رہی ہے۔ اس موقع پر عید کی نماز ادا کر کے خاص طور سے ملک میں امن کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔بدھ کے روز ضلع رام بن کے شہر وگام سے نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے عیدگاہوں اور جامع مساجد میں نماز عید ادا کی۔
عید کے روز موسم موسم خوشگوار تھا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے قریب عید گاہوں اور مساجد کا رخ کیا۔ ضلع رام بن میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ بانہال میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی اور اس موقع پر امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ سابقہ تحصیل بانہال کے بانہال – نوگام ، کھڑی مہو منگت ، رامسو اور پوگل پرستان کی درجنوں عیدگاہوں اور مساجد میں عید نماز کے بھاری اجتماعات منعقد ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ مرکزی عید گاہ رام بن ، جامع مسجد میتراہ ، اہلحدیث مسجد چںدرجوگ ، جامع مسجد میتراہ ، جامع مسجد جدید کیفٹریا موڑ رامبن ، جامع مسجد رحمت ، سیری ، چندر کوٹ ، بٹوٹ ، راجگڑھ ، سناسر ، رامسو ، اکڑال ،پوگل۔پرستان ،سینابتی ، کنڈاہ ، کھڑی ، مہو منگت ترگام بزلہ اور دیگر علاقوں سے بھی عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کئی علاقوں میں عید کے مبارک موقع پر ہندو بھائیوں نے مسلمان بھائیوں کو مبارکبادی پیش کی اور مسلمان بھی آپس میں بغیر گیر ہوتے رہے۔مرکزی عیدگاہ بانہال میں علماء اکرام نے عیدالفطر پر مفصل روشنی ڈالی اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود ، امن و امان اور اسلام کی سربلندی کیلئے اللہ کے حضور دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر اسرائیل کے ہاتھوں محصور اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور فلسطین کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ لوگوں نے فلسطین کی آزادی کیلئے بھی دعا مانگی۔ عید کے موقع پر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع قصبہ رام بن اور بانہال میں فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ بانہال اور رام بن جے علاوہ مختلف قصبوں میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران عید نماز کے موقع پر موجود تھے اور انہوں نے لوگوں کو مٹھائیاں تقسیم کیں اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ کانگریس کے ریاستی صدر اور سابقہ ممبر اسمبلی بانہال وقار رسول نے بھی مرکزی عیدگاہ بانہال میں نماز عید آدا کی اور لوگوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ کشتواڑ میں بھی عیدالفطر کا تہوار نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ ضلع میں سب سے بڑی تقریب کا اہتمام تاریخی چوگان عیدگاہ میں منعقد ہوا جہاں تیس ہزار سے زائدفرزندانہ توحیدنے جمع ہوکر نماز عید ادا کی۔ عیدالفطر کی نماز ٹھیک ساڈھے نو بجے ادا کی گئی جسکے بعد وہی جھنڈی کوبھی سلامی دی گی اور خصوصی دعا کی گی۔ انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ضلع کے دیگر علاقہ جات جن میں پاڈر، ناگسینی، ڈول، پلماڑ، چھاترو، مغل میدان ، چنگام، کیشوان ، ٹھکرائی ، مڑواہ، دچھن ،واڑون ، بونجواہ، درابشالہ ، سروڑ کے علاقہ جات میں بھی عیدالفطر کی نماز صبح اٹھ بجے سے ہی مساجد و عیدگاہوں میں ادا کی گئی