عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ آج بروز جمعہ تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاترکھلے رہیں گے۔ جمعتہ الوداع کی تعطیل 14 مارچ بروز جمعہ کو کی گئی تھی۔عیدالفطر ہفتے کو ہونے کی وجہ سے اب آج جمعتہ الوداع کی سرکاری تعطیل نہیں ہوگی۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری چھٹی پہلے ہی پچھلے جمعہ کودی جاچکی ہے۔