حیدرآباد//جماعت اسلامی ہند شاخ عادل آباد(تلنگانہ) کے زیراہتمام ہیومین ویلفیر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے غریب و مستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکیج کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر ناظم ضلع جماعت اسلامی ہندنے کہا کہ 25 مارچ سے ابھی تک 3050 راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی جس کی لاگت 19لاکھ ہے ۔یہ تقسیم عادل آباد مستقر کے علاوہ تلا مڈگو منڈل، تامسی،بھیم پور اندر ویلی منڈلوں کے مواضعات کے غریب و مستحق خاندانوں میں عمل میں لائی گئی۔یواین آئی