گاندربل//جسٹس علی محمد ماگرے نے مامر کنگن میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل کے زیر اہتمام میگا لیگل سروس کیمپ کے تحت سندھ فارسٹ ڈویژن کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔نالہ سندھ کے کنارے پر دیودار کے متعدد پودے لگائے۔اس موقع پر جسٹس علی محمد ماگرے نے مقامی لوگوں پر زور دیاکہ شجر کاری مہم میں شامل ہوکر مطلوبہ اہداف کے حصول اور ماحولیاتی خدشات جیسے آلودگی ، گلوبل وارمنگ ، ماحولیاتی تبدیلیوں کو دور کرنے میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔شجر کاری مہم میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال ،لیگل سروس اتھارٹی گاندربل کے چیئرمین محمد یوسف وانی، ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال،سندھ فاریسٹ ڈویژن کے ڈی ایف او اویس احمد میر،ضلع گاندربل کے سیول ،پولیس اور عدلیہ کے اعلی افسران موجود تھے۔ محکمہ جنگلات جموں و کشمیر کی جانب سے "سرسبز جموں کشمیر " کے تحت مارچ 2021 کے آخر تک 1 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔