جسمیت کورخالصہ کی دسویں جماعت میں نمایاں کارکردگی

پونچھ//نانک اکیڈمی پونچھ میں زیر تعلیم جسمیت کور نے دسویں جماعت میں 98فیصد نمبرات حاصل کر کے ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔سرحدی ضلع پونچھ کے محلہ کھوڑی ناڑ تالاب علاقہ کی رہنے والی جسمیت کور خالصہ دخترگردیو سنگھ اور بوپیندر کور نے دسویں جماعت میں 98 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔16سالہ جسمیت کی جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج میں شانداہ کارکردگی پر مقامی معززین نے والدین و تعلیم ادارے کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے ۔جسمیت نے کہاکہ وہ والدین اور ٹیچروں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کی پڑھائی میں مدد کی اور اس کو معیاری گائیڈ لائن بھی دیں ۔موصوفہ نے کہاکہ اس کا خواب ہے کہ وہ محنت کر کے ایک اچھی ڈاکٹر بن کر عوامی کی خدمت کرئے ۔نوجوان نسل کو اپنے پیغام میں کہا کہ 'نوجوانوں کو مثبت ارادوں کے ساتھ اپنے خوابوں کا پیچھا کرنا چاہئے تاکہ وہ کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکیں'۔