جموں//بھاجپا مشرقی اکائی کے کارکنوں نے جاوید راجوال کا پارٹی میں شمولیت پر اظہار مسرت اوراطمینان کااظہار کیاہے پارٹی کے ترجمان نے یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ جاوید راجوال اب پارٹی کی جانب سے سماجی میڈیا کی اکائی بحیثیت سٹیٹ انچارج کے طورپر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔پارٹی کارکنوں کی جانب سے والہانہ استقبال میں پارٹی کے ریاستی صدر رویندررینا کے علاوہ ایڈووکیٹ ایشانت گپتا۔سندیپ سنگھ چب۔راجیش نشچل۔ورون شرما ۔سلیش گپتا وغیرہ موجود رہے۔ اس موقعہ پر روی سنگھ کو پارٹی کی جانب سے ترقی دے کرڈسٹرکٹ انچارج کے طورپر نامزد کیاگیاہے۔ اس موقع پر جاوید راجول نے پارٹی کی ساکھ کو مضبوط بنانے کاعہد لیا اورپارٹی کے اعلی کمانڈکا بھاجپا میں خدمات مصروفیت دلانے کیلئے تشکر کااظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آئی ٹی اور سوشل میڈیا پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کریں گے اور سماجی پلیٹ فارم پر پارٹی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہوں گے۔