دبئی /دبئی اسپورٹس کونسل نے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پربھجن سنگھ کو کھیلوں کا سفیر مقرر کر لیا۔ٹینس اسٹار نے یہ ناقابلِ یقین موقع فراہم کرنے پر دبئی اسپورٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا۔ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی کے لئے کھیلوں کا سفیر بننا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔ اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف سمیت کھیلوں کی دنیا کی کئی دیگر قابلِ ذکر شخصیات بھی شریک تھیں۔