تین دوست ملحقہ قبروں میں سپرد خاک

راجوری //راجوری کے سرحدی علاقہ ٹھنڈی کسی میں ہوئے سڑک حادثے کے دوران لقمہ اجل بننے تین دوست ایک ہی قبر ستان میں ملحقہ قبروں میں سپرد خاک کر دئیے گئے ہیں ۔ان تینوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں ۔ان تینوں میں محمد اویس اور محمد افطار دونوں بھائی ہیں جبکہ ان دونوں بھائیوںکا ایک دوست ممتاز احمد ولدمحمد صدیق بھی جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب پیش آئے حادثے میں لقمہ اجل بن گئے تھا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ تینوں اچھے دوست بھی تھے اور وہ ہمیشہ اپنا وقت ایک دوسرے کیساتھ ہی گزراتے تھے جبکہ رشتہ داروں میں محنت و لگن کی وجہ سے کافی مقبول بھی تھے ۔انہوں نے بتایا کہ گائوں کے دیگر نوجوانوں کے ہمراہ یہ تینوں بھی پاس کے ایک گائوں میں گھاس کی کٹائی کے سلسلہ میں گئے ہوئے تھے جبکہ واپسی کے دوران گاڑی کو پیش آئے حادثے میں تینوں لقمہ اجل بن گئے تھے۔تینوں دوستوں کی قبریں بھی ایک ہی قبرستان میں ایک ہی جگہ پر بنائی گئی ہیں ۔