تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے دور دراز پہاڑی علاقے درہ برہون میں ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ۔اس دوران محکمہ صحت ، آنگن وارڈی ورکرز اور محکمہ تعلیم کے ملازمین نے حصہ لیا۔ایس ڈی ایم کے حکم پر بلاک میڈیکل آفیسر کی نگرانی میں چلنے والی اس مہم کے تحت قصبہ تھنہ منڈی اور مضافات کے کئی علاقوں کے لوگوں کو ویکسی نیشن دینے کی تیاری کی گئی ہے۔ لوگوں تک اس بابت اطلاع پہنچانے کیلئے متعلقہ علاقوں میں اعلان کروائے جارہے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے بھی لوگوں کو اس کی اطلاع دی دی جا رہی ہے ساتھ ہی مساجد میں بھی اعلان کرایا گیا۔واضح رہے مذکورہ گاؤں کے سرپنچ عقیل احمد نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں انتظامیہ کی ویکسی نیشن مہم میں شرکت کی جائے ۔