تھنہ منڈی //گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے سپورٹس ڈے منایا جس دوران والی بال ، کیرم اور چیس کے میچز کھیلے گئے ۔تقریب کا افتتاح کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل احمد رینہ نے کی جن کے ہمراہ کالج کا دیگر عملہ بھی تھا۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹر شکیل رینہ نے کہاکہ کھیل کود جسمانی نشو و نما کیلئے انتہائی ضروری ہے اوراس سے انسانی صحت اچھی رہتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صحت ہی دولت ہے ۔کالج کے پی ٹی آئی جاوید یوسف نے دیان چند کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالی جن کے یوم پیدائش پر اس دن کو منایاجاتاہے ۔