رام بن //بانہال میں آتشزدگی واقعہ میں ایک مکان خاکستر ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق تحصیل بانہال کے تکیہ تہتار کے محمد اقبال کارہائشی مکان جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو آگ کے ایک واردات میں ایک مکان خاکستر ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کو فوری طور بانہال سے بلایا گیا جس سے آگ پر قابو پایا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔بانہال پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔