رام بن//ایک روزہ پیام اہلحدیث کانفرنس گجراڑہ میں دوردرازسے آئے ہوئے لوگوں کے جم غفیر سے ناظم اعلی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبداللطیف الکندی حفظہ اللہ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ انسانیت کو مصائب سے نکلنے کا واحد راستہ توحید وسنت پر عمل پیرا ہونا ہے انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جب تک امت مسلمہ قران وسنت پر عمل پیرا تھی امت مسلمہ کا اتحاد مسلم تھا لیکن شرک وبدعات نے جہان امت مسلمہ اور پوری انسانیت کو اختلاف وانتشار کے تاریک گڈھے میں ڈھکیل دیا آج کی یہ کانفرنس پیام اہلحدیث پوری انسانیت کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ عدل وانصاف تہذیب وتمدن اخلاق وکردار معاشرت ومعیشت کے تمام مسائل کا حل قران وحدیث میں موجود ہے اسلئے آج قران وحدیث کا علم سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سسکتی ہوء انسانیت امن وسکون کا سانس لے سکے۔انہوں نے جمعیت اہلحدیث کا تعلیمی تربیتی اور تبلیغی نظام کے استحکام پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ پچھلے کچھ نامساعدہ حالات کے پیش نظر مرکزی جمعیت نے جو اقدامات رفاہ عامہ اور خدمت خلق کے تعلق سے اٹھائے پوری انسانیت نے اس پر جماعت کو داد تحسین دی اور امید ظاہر کی کہ سسکتی ہوئی انسانیت کے زخموں پر جمعیت اہلحدیث نے جو مرہم کیا آئیندہ بھی ان بے کسوں اور ستم کے ماروں کو ان مصائب سے نکالنے مین اہم کردار نبھائے گی امت مسلمہ کے بچوں اور بچیوں کیلئے کلیات اور اس کے ذیلی ادارے تعلیم کے فروغ میں واضح کردار پیش کر رہے ہیں اسلئے علم سے جڑنے کیلئے تمام حضرات ان کلیات میں اپنے بچون کو داخل کریں تاکہ جہالت کو دور کیا جاسکے۔ شیخ مبشر احسن وانی المدنی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ شرک اور بدعت سب سے بڑا فساد ہے اور توحید وسنت امن وسکون کا باعث ہے کانفرنس سے نامور علماء کرام اور اسکالرز نے خطاب کیا جن میں شیخ نذیر احمد المدنی، شیخ جلال الدین المدنی، شیخ بہار احمد المدنی، شیخ عبدالقیوم سراجی، شیخ عبدالوحید سلفی، شیخ ظہور احمد سلفی، شیخ عبدالوحید کشفی ،شیخ عبدالحفیظ کشفی، شیخ محمداشرف مدنی ،شیخ محمد خلیل مدنی، شیخ عبدالحفیظ مدنی، شیخ شمس الدین سلفی ،شیخ منیر حسین سلفی ،شیخ عبدالقدیر مدنی اور حافظ محمد یوسف سلفی شیخ جاوید احمد سلفی نے بھی مختلف موضوعات پر خطاب کیا صدرتحصیل جمعیت اہلحدیث پوگل پرستان نے تمام مہمانان کا شکریہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیت اہلحدیث دعوتی تبلیغی اور تعلیمی میدان مین بہترین کردار ادا کر رہی ہے اور ان شاء اللہ آئیندہ بھی کرتی رہے گی اس کانفرنس کے انعقاد پر تمام علماء کرام نے انتظامیہ خصوصاً شکیب الرحمان رونیال ماسٹر ارشاد احمد شمس الدین سلفی اور تحصیل صدر عبدالوحید کشفی واراکین جماعت کی کاوشوں کو داد تحسین سے نوازتے ہوئے انکے اس کردار کو سلام کیا ۔