شجرکاری، صفائی اور گھریلو سیاحت بڑھانےکی اپیل
یو این آئی
ناگرکوئل// وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے قبل بدھ کے روز کنیاکماری ضلع میں ایک روڈ شو کیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کڑگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے جنرل سکریٹری ایڈاپاڈی کے پلانی سوامی، بی جے پی کے ریاستی صدر نائنار ناگیندرن اور ان کے پیشرو کے اناملائی کے ساتھ، مودی ایک سجے ہوئے گاڑی پر کھڑے ہو کر سڑک کے دونوں طرف قطار میں کھڑے لوگوں کا استقبال کر رہے تھے۔اس قصبے میں ویپاموڈو جنکشن سے وڈاسیری تک تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کے سفر کے دوران عوام نے وزیر اعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے 23 اپریل کو ووٹنگ ہوگی،۔ مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ “ترقی یافتہ کرناٹک اور ترقی یافتہ بھارت” کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پانی کے تحفظ، قدرتی کاشتکاری، فٹنس اور خدمت سمیت نو اجتماعی عہد کریں۔ اپنی ترجیحات بیان کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کی پہلی اپیل پانی کے تحفظ اور بہتر آبی انتظام سے متعلق ہے۔اس کے بعد انہوں نے ایک پیڑ ماں کے نام” مہم کے تحت شجرکاری، عوامی اور مذہبی مقامات پر صفائی، “ووکل فار لوکل کے ذریعے مقامی مصنوعات کو فروغ دینے، گھریلو سیاحت کو بڑھانے، کیمیکل سے پاک قدرتی کاشتکاری اپنانے، موٹے اناج کے ساتھ صحت بخش غذا لینے اور تیل کے کم استعمال کو فروغ دینے کی اپیل کی۔مودی نے لوگوں سے یوگا اور فٹنس کو اپنانے اور خدمت کے جذبے کو بڑھانے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے مانڈیا میں واقع آدیچنچنگیری مہاسنستھان مٹھ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اگر ہم ان نو عہدوں پر ایمانداری اور پختہ ارادے کے ساتھ عمل کریں، تو ہم تیزی سے ترقی یافتہ کرناٹک اور ترقی یافتہ بھارت کی سمت میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔مودی نے ضلع مانڈیا میں واقع آدی چنچنگیری مٹھ کمپلیکس کے احاطے میں نئے تیرتھ استھل سری گرو بھیرویکیا مندر کا افتتاح کیا۔تقریب کے دوران مذہبی رسومات ادا کی گئیں اور پہاڑی علاقے میں منتروں کی گونج سے عقیدت اور روحانیت کا ماحول پیدا ہو گیا۔نئے تیرتھ استھل کے افتتاح کے بعد یہاں یاتریوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے، جس سے جنوبی کرناٹک میں اس مٹھ کی حیثیت ایک اہم روحانی اور ثقافتی مرکز کے طور پر مزید مضبوط ہوگی۔