یو این آئی
ریاض/النصر فٹ بال کلب کے سپر اسٹار اور پرتگال کے لیجنڈری کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں پھیلی ہوئی تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں۔ مقامی اخبار عرب نیوزنے تصدیق کی ہے کہ رونالڈو سعودی عرب چھوڑ کر نہیں گئے بلکہ وہ دارالحکومت ریاض میں ہی مقیم ہیں۔مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال اور ایران و اسرائیل کے درمیان فوجی تنازع کے بعد سوشل میڈیا اور بعض میڈیا اداروں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو کا نجی طیارہ پیر کی رات دیر گئے میڈرڈ (اسپین) کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔کھلاڑی اور ان کا خاندان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر خطے سے منتقل ہو رہا ہے۔ان خبروں کی تردید اس وقت ہوئی جب النصر کلب نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ (X) پر منگل کی رات تربیتی سیشن کی تصاویر جاری کیں۔