ریاسی // فوج کی جانب سے دور افتادہ علاقوںمیں انفراسٹریکچر میں بہتری کیلئے ضلع میں موضع تلواڑا میں گجر و بکروال ہوسٹل کا درجہ بڑھانے کا کام انجام دیا گیا ۔ اس پروجیکٹ کے تحت سپورٹس انفراسٹریکچر ،کمیوٹر لیبارٹری اور خوشنما ڈیزائننگ سے فیس لفٹنگ کی گئی ہے۔اس بہتری سے ہوسٹل میں مقیم 200طلاب کو فائدہ ہوگا۔اس پروجیکٹ کا طلاب اور سٹاف کی جانب سے بھی کافی جو ش دکھا یا گیا ۔گوجر و بکروال ہوسٹل کے سٹاف ،طلاب نے فوج کی ہوسٹل کی بہتری کے لئے انکی ستائش کی ۔ اور کہا کہ اس سے ہوسٹل میں زیر مقیم طلاب کو کافی فائدہ ہوگا۔