کلکتہ //یواین آئی//دہلی کے درے پر گئے مغربی بنگال گورنر کی سخت تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ وہ مسلسل آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور اب انہیں دہلی سے کلکتہ واپس نہیں آنا چاہیے ۔دوسری طرف بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ ترنمول کانگریس آئین کا احترام نہیں کررہی ہے ۔ممتا بنرجی کی زیرقیادت پارٹی کو آئینی عہدوں کا احترام کرنا چاہیے ۔بنگال کے گورنر اور ممتا حکومت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں ۔اس وقت گورنر چار روزہ دہلی دورے پر ہیں ۔تاہم دہلی دورے کی کوئی وجہ انہوں نے بیان نہیں کی ہے ۔گورنر نے آج ٹوئیٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ کہ انہوں نے مرکزی وزراء پرہلاد جوشی اور پرہلاد سنگھ پٹیل سے ملاقات کی۔مرکزی وزیر کوئلہ اور پارلیمانی امور کے ساتھ میٹنگ کافی مفید تھی اور ان سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے ۔