تربیت یافتہ مالیوں اور کنٹریکچول ڈاکٹروں کے وفود گورنر سے ملاقی

جمو ں//تربیت یافتہ لینڈ سکیپروں اورمالیوںو کنٹریکچول ڈاکٹروں کے وفود ریاستی گورنر سے ملاقی ہوئے ۔تربیت یافتہ لینڈ سکیپروں اورمالیوں کا ایک وفد تاشوک احمد شیخ کی قیادت میں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقی ہوا۔ڈیلی گیشن نے گورنر کو انہیں محکمہ پھول بانی میں تعینات کرنے کی درخواست کی۔ان اُمید واروں کو پچھلے سال محکمہ پھولبانی نے متعلقہ ہُنر میں تربیت فراہم کی تھی۔گورنر نے کہا کہ ان مالیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔اسی دوران کنٹریکچول ڈاکٹروں کا ایک وفد ڈاکٹر سہیلا رشید خان کی قیادت میں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوا۔وفد نے گورنر سے اُن کی نوکریوں کی مستقلی کی درخواست کی۔یہ ڈاکٹر ایس آر او384 کے تحت تعینات کئے گئے ہیں اور اس وقت گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔گورنر نے یقین دلایا کہ اس مطالبے پر مناسب غور کیا جائے گا۔