حیدرآباد// ہرسال نماز تراویح سنانے والے لاکھوں حفاظ کرام امسال عالمی سطح پر پھیلی وباء کووڈ19کرونا وائرس کی دہشت کی بناء پر لاک ڈاون جیسی صورتحال سے گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہیں۔ ہرسال مساجد کمیٹیوں کی جانب سے دوماہ قبل ہی نمازتراویح کے لئے حفاظ کا انتخاب کرلیا جاتا مگر افسوس اس مرتبہ مساجد میں اس طرح کی نمازوں،مصلیوں کی رونق نہیں رہے گی۔جنرل سکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی نے حیدر آباد میں مولانا حافظ محمد اکبر علی جاوید نقشبندی مجددی قادری نے ان حفاظ کرام کی خدمت کا بیڑا اٹھایااور،مولانا حافظ محمد عبیداللہ فہیم قادری ملتانی کی سرپرستی میں دکن کے حفاظ کرام کے بینک اکاؤنٹس میں ناموں کو صیغہ راز میں رکھ کرلاکھوں روپئے کی امداد کررہے ہیں۔