تحصیل میراماندریاں کی سڑکیں خستہ حالی کاشکار

 جموں//تحصیل میراماندریاں کراٹل تاکٹھاڑ سڑک کی خستہ حالی سے مقامی لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے سماجی کارکن عبدالقادرکوان کے دورہ کے دوران بتایاکہ تحصیل میراماندریاں ،پنچایت کٹھاڑ ،گائوں کٹھاڑ ردانی ،بلوآپیان ودیگران کے لوگ کراٹل تاکٹھاڑسڑک کی حالت ناگفتہ بہ سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ سڑک کافی عرصہ سے خستہ حالی کاشکارہے ،انہوں نے مزیدبتایاکہ کراٹل تاکٹھاڑسڑک پرپانچ سال پہلے تارکول بچھائی گئی تھی اوربیچ میں دوسال پہلے سڑک کے تھوڑے سے حصے کی مرمت کی تھی جواب مکمل طوردوبارہ خستہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سڑک پرگاڑیوں کاچلناخطرے سے خالی نہیں ہے اورکوئی بھی بڑاحادثہ کسی بھی وقت پیش آسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگریہاں گاڑیاں چلتی ہیں توانہیں بھی سڑک کی خستہ حالی کے سب بہت زیادہ نقصان ہوتاہے ۔اس کے علاوہ میراماندریاں ۔پیان ٹگوال سڑک بھی خستہ حالی کی شکارہے ۔لوگوں نے عبدالقادرکوبتایاکہ ضلع انتظامیہ اورمتعلقہ محکمہ جات سے باربار بات کی اورمحکمہ نے صرف زبانی یقین دہانیاں ہی کیں لیکن زمینی سطح پرسڑک کی مرمت کرنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے ۔انہوں نے کہاکہ تیری اورکٹھاڑگینڈہ کھڈسے لے کراینٹ بٹھا توی پل تک ایک کلومیٹرسڑک ہے جونہایت ہی خراب ہے اوریہ سڑک ریاسی سے رابطہ جوڑتی ہے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی حکومت ،ضلع انتظامیہ جموں سے پرزوراپیل کی ہے کہ کراٹل تاکٹھاڑک تک سڑک پرفوری طورپرتارکول بچھائی جائے، کٹھاڑگینڈہ کھڈ سے پٹھااینٹ توی پل تک ایک کلومیٹرسڑک کی حالت ناگفتہ کوبہتربنانے کیلئے مرمت کاکام شروع کیاجائے ۔لوگوں نے مزیدکہاکہ یہ سڑک ضلع جموں کاآخری  حصہ ہے اوریہ سیدھاریاسی ضلع سے جڑتی ہے ۔لوگوں نے کہاکہ تیری اورمیرہ ماندریاں پیان ٹرگوال سڑک کی حالت کوبھی بہتربنایاجاناچاہیئے اورفوری طورپرسڑک کی مرمت کرکے چارکول بچھائی جانی چاہیئے تاکہ ان علاقہ جات کے لوگوں کوبہترسڑک سہولیات دستیاب ہوسکیں ۔عبدالقادرنے یہاں جاری پریس بیان میں حکومت ،وضلع انتظامیہ سے پرزورمانگ کی ہے کہ تحصیل میراماندریاں کے دیہات کے لوگوں کوسڑک کی خستہ حالی کے سبب درپیش پریشانیوں کودورکرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔