بیجنگ //چین نے امریکہ کے اس الزام کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والا کورونا وائرس ممکنہ طور پر چین کے شہر ووہان کی ایک تجربہ گاہ سے باہرآیا تھا۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی ہو نیکہاکہ اس بات کا قطعا ًکوئی ثبوت نہیں ہے کہ (کورونا) وائرس ووہان کے کسی تجربہ گاہ میں تیار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ امریکہ اس سے قبل کئی بار چین پر زور دے چکا ہے کہ وہ کوروانا وائرس کے تعلق سے اطلاعات میں شفافیت کو یقینی بنائے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس نے سب سے زیادہ متاثر امریکہ کو ہے جہاں اس وبائی مرض کے متاثرہ افراد اور اموات کی دنیا میں سب سے زیادہ تعداد سامنے آ چکی ہے۔امریکی انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کے ذمے داران نے امریکی نیوز چینل سی این این کو بتایا تھا کہ حکومت اس تعلق سے تحقیق کر رہی ہے کہ آیا کورونا وائرس نے گوشت اور مچھلی کے بازار میں نہیں بلکہ چین کی ایک تجربہ گاہ میں جنم لیا تھا۔ امریکی انٹیلی جنس کے ذمے داران کا نظریہ ہے کہ یہ وائرس چین کی ایک تجربہ گاہ میں پیدا ہوا اس کے بعد اسے عوام کے اندر چھوڑ دیا گیا۔ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اس تھیوری کی تصدیق کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔