سرینگر// وادی میں کرونا لہر میں شدت کے بیچ تاجروں کے اتحاد پلیٹ فارم کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن نے ماسکوں کی تقسیم کاری اور کرونا معیاری عملیاتی طریقہ کار پر عملداری سے متعلق آگاہی مہم کا سرینگر میں آغاز کیا۔ سرینگر کے ڈاﺅن ٹاﺅن اور سیول لائنز علاقوں میںعوامی بیداری مہم چلائی گئی اورپہلے ہی روز قریب5ہزار ماسکوں کو بھی تقسیم کیا گیا۔ فیڈریشن کی ٹیم نے اسپتالوں اور بازاروں میں لوگوں کو مہلک کرونا وائرس کے بارے میں جانکاری دی ور ماسک کا استعمال کرنے کے علاوہ ہاتھ کو صابن سے دھونے اور دیگر معیاری عملیاتی طریقہ کار بشمول جسمانی فاصلہ اپنانے پر زور دیا۔کے ٹی ایم ایف کے صدر حاجی محمد صادق بقال کی سربراہی میں لالچوک،مائسمہ،کورٹ روڑ،ڈلگیٹ، خانیار،علمگری بازار،صورہ،علی جان روڑ،عید گاہ، قمرواری،بمنہ،ٹینگہ پورہ،بٹہ مالو کے علاوہ دیگر بازاروں میں بھی دکانداروں کے علاوہ راہگیروں،گاڑیوں و موٹر سائیکلوں پر سوار لوگوں کو وبائی بیماری کرونا وائرس سے احتیاتی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیااور ماسک تقسیم کئے۔ دکانداروں کے اس اتحاد نے لوگوں میں پرچے اور پوسٹر بھی تقسیم کئے،جن میں کرونا وائرس سے احتیاط اور کود کو اس بیماری کی گرفت سے دور رکھنے کی تحریر درج کی گئی تھی۔ مہم میںفیڈریشن کے نائب صدر حاجی نثار ،جنرل سیکریٹری شاہد حسین میر اور سنیئر لیڈراںعمر بٹ،فاروق احمد،اعجاز احمد اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔