ممبئی/ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو ملتوی کرنے کے 24 گھنٹے بعد ہفتہ کو گھریلو میچ بھی اگلے حکم تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ پے ٹی ایم ایرانی کپ، سینئر خاتون یک روزہ ناک آؤٹ، وجے ٹرافی، سینئر خاتون ون ڈے چیلنجر، خواتین انڈر -19 ون ڈے ناک آؤٹ، خواتین انڈر -19 ٹی -20 لیگ، سپر لیگ اور ناک آؤٹ، خواتین انڈر -19 ٹی -20 چیلنجر ٹرافی، خواتین انڈر -23 ناک آؤٹ اور خواتین انڈر -23 ون ڈے چیلنجر کو اگلے حکم تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے پہلے بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو بھی 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو بھی معطل کر دیا تھا۔یواین آئی