پونچھ// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ضلع صدر انجینئرمحمد رفیق چستی کی قیادت میں بی جے پی ایس ٹی مورچہ پونچھ اور رفیو جی سیل کا ایک اہم اجلاس پارٹی کے ہیڈ کواٹر پونچھ پر منعقد ہوا۔اجلاس میں بی جے پی کے سینئر لیڈر گردیپ سنگھ خالصہ ایس ٹی مورچی کے ضلع صدر چوہدری محمد اکبر اور ر مہاجرین سیل کے صدر راویندر بٹا نے بھی شرکت کی۔پارٹی کے لیڈران نے ایک دفعہ پھر دفعہ 370 اوردفعہ 35 اے کو منسوخ کرنے کا خیرمقدم کیا۔اس اجلاس میں پونچھ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے لیڈران نے تبادلہ خیال کیا جب کہ اسمبلی انتخابات کرانے اور جموں و کشمیرکیلئے ریاست کا درجہ بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔پارٹی کے ضلع صدر انجینئر محمد رفیق چستی نے بتایاجموں و کشمیر کے عوام کی خواہش کے مطابق بغیر کسی تاخیر کے منتخب حکومت کی بحالی ہو وہ اس کی امید کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایس ٹی مورچہ کے اس اجلاس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ضلع پونچھ میں مزید مضبوط بنانے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام لوگوں نے اس سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے با اتفاق رائے کئی اہم فیصلے لئے۔انھوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پہلے کی مناسبت ضلع پونچھ میںبہت زیادہ مضبوط ہوئی ہے ان کی کوشش ہے کہ اسے مزید مضبوط کیا جائے۔