پونچھ//بی ایس ایف نے پونچھ کے منڈی میں’’سالیڈیٹری سائیکل ریلی ‘‘ کاانعقاد کیا۔بی ایس ایف ذرائع کے مطابق ریلی کامقصد سرحدی عوام اور فورس اہلکاروں کے درمیان ہم آہنگی پیداکرناتھا۔ریلی کو آرمی کے پونچھ برگیڈ کمانڈر اے ایس پنڈانے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ اس ریلی میں 32بی ایس ایف اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بی ایس ایف ڈی آئی جی، ڈی پی سنگھ بھی ریلی میں اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے شریک ہوئے۔