منجاکوٹ//محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے ہائر اسکینڈری اسکول ککوڑہ میں بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کے موضوع پر پروگرام منعقد کیاگیا۔اس دوران بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی ۔مقررین نے لوگوں پر زور دیاکہ وہ اپنی بچیوں کی صحیح تعلیم وتربیت کریں اور انہیں اچھی سے اچھی تعلیم دی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ بچیوںسے ہی دنیا آگے بڑھے گی اور اگر ان کا رحم مادر میں قتل کردیاجائے تو پھر یہ نظام ہی رک جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ان کی اچھی طرح سے پرورش کی جائے اور انہیں بھی بچوں کے برابر کا درجہ دیاجائے ۔