سرینگر/ شہرسرینگر کی تاریخی تاجروں کی انجمن بیوپار منڈل مہاراج گنج کے نومنتخب صدر خورشید احمد دلال کی حلف برادری کی تقریب سنیچر کو منعقد ہوئی جس میں وادی کے نامور تاجروں نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر تاجروں نے امید ظاہر کی کہ خورشید دلال کے زیر صدارت مہاراج گنج جوتجارت کے لحاظ سے ریاست میں تاریخی حیثیت رکھتا ہے کی شان و شوکت دوبارہ واپس لوٹ آئی گی۔ انہوں نے کہا ایک طرف جہاں تاجر برادی طرح طرح کے مصائب و مسائل میں مبتلا ہے وہی اس بات کی اہم ضرورت ہے کہ درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر مجموعی طور حل کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقعہ پر خورشید احمد دلال نے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر شہر خاص میں تجارت کو فروغ اور وسعت دینے کی خاطر پیش پیش رہیںگے۔