بھدرواہ //بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے میکنکل ڈویژن کے اشترک سے بین ریاستی سڑک بھدرواہ۔چمبہ پر برف ہٹانا کا کام شروع کیا۔تاہم محکمہ تعمیرات عامہ ،جو کہ اس سڑک کی دیک ریکھ کی ذمہ وار ہے، نے مالی تنگدستی کی وجہ سے اپنی ذمہ واری سے مُکر گئی ہے۔بی ڈی اے نے بھدوراہ نے سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو بھدرواہ کے برفیلے سیر گاہوں کی جانب راغب کرنے کے لئے اس سڑک کو کھولنے میں پہل کی ہے۔بھدرواہ ۔چمبہ بین ریاستی سڑک ،جو کہ لکھن پور کے بعدریاست کو ملک کے دیگر حصوں اور پدری سیر گاہوں کے ساتھ جوڑنے کا واحد راستہ ہے،اسی سڑک پر واقع ہے ،جو صوبہ جموں میںسیاحت کا سب سے زیادہ مقام ثابت ہوا ہے۔لیکن برفباری کی وجہ سے یہ سڑک موسم سرما میں بند رہتی ہے حالانکہ رواں سال میں کم برفباری کے باوجود بھی یہ سڑک ابھی تک بند ہے،جس پر مقامی لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔مقامی ممبر اسمبلی دلیپ سنگھ پریہار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ ایک طرف سے تو وہ حصولیابیوں کے بڑے بڑے اعلانات کر رہے ہیں،وہیں دوسری جانب بین ریاستی سڑک کی دیکھ ریکھ کے لئے ا نکے پاس فنڈز نہیں ہیں۔جے ای میکنکل ڈویژن کھیلانی اجیت سنگھ کے مطابق اس سڑک کے 3کلو میٹر پر7 سے9فٹ برف جمع ہے جس کو ہٹانین کے لئے 2 جے سی بیز اور ایک برف ہٹانے کی مشین کام پر لگائی گئی ہے اور آئندہ دو دنوں تک پدری تک سڑک کو بحال کیا جائے گا۔بی ڈی اے 21مارچ سے پدری میں سیاحت کا ایک میگا اڈونیچر منعقد کرنے کے لئے پُر امید ہے۔سی ای او بی ڈی اے آر پی کھجوریہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد بھدرواہ کو سیاحت کا ایک من پسند مقام بناناہے ۔انہوں نے کہا کہ پیر کے روز سے ہی ہم نے ایک ایڈوینچر تربیتی کیمپ کا آغاز کیا ہے۔